Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرعام گوشت کھانے پر کانگریس کے کارکن گرفتار

کیرلا۔۔۔۔۔پولیس نے شمالی کیرلا میں کانگریس یوتھ کے 16کارکنوں کو سرعام گائے کاٹنے ، گوشت پکانے اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ کیرلامیں حکمراں( سی پی آئی ایم ) اور کانگریس کے یوتھ گروپ نے گائے کی خریدو فروخت کے خلاف احتجاج اور فیسٹول کا انعقاد کیا جس میں گائے کا گوشت پکا کر تقسیم کیا اور کھایا گیا۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ خلاف قانون کسی اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ کیرلا میں کانگریس یوتھ کا اقدام ناقابل قبول ہے۔ دریں اثناء سی پی آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ ایم بی راجیش نے کانگریس یوتھ کے اس اقدام کو عقل سے عاری قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے آر ایس ایس کو فائدہ پہنچے گا۔

شیئر: