نئی دہلی۔۔۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہند میں بھی زیکا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ 3مریضوں میں اس کی موجودگی پائی گئی۔ تینوں کو گجرات کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں 2خواتین شامل ہیں۔ ہندوستانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے زیکا وائر س کے مریضوں کے بارے میں مطلع کیا تھا تاہم تینوں مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کونسل آف میڈیکل ریسرچ ڈاکٹر سومیا نے کہا ہے کہ وائرس میں مبتلا تینوں مریض بیرون ملک نہیں گئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک میں ہی اس وائرس کا شکار ہوئے۔ تینوں صحت یاب ہوچکے ہیں اسلئے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔