Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے بحیرہ احمر ایئرپورٹ کے لیے ’السعودیہ ‘ کی پروازیں شروع

آئندہ برس بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودیہ ایئرلائن کی پہلی پرواز جمعرات کو ریاض سے پہنچی۔
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ ائیر ہفتے میں 2 دن جمعرات اور سنیچر کو پروازیں بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کےلیے چلائے گی ۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پرواز کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم ہے۔  
جمعرات کو ریاض سے پرواز کا وقت صبح 10 بجکر  50 منٹ مقرر کیا گیا ہے یہ پرواز دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر واپس ہوگی۔
 دوسری پرواز ریاض سے ہر سنیچر کو رات بارہ بجکر  50 منٹ پر روانہ ہوگی اور اسی دن سہ پہر  3 بج کر 35 منٹ پر واپس ہوگی۔ 
پروگرام کے مطابق بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع کی جائے گی۔ بین الاقوامی پروازیں آئندہ سال سے شروع  ہوں گی۔ 

شیئر: