Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باراک اوباما کہاں ہیں؟

ٹیکساس...... انسانی حافظہ بسا اوقات اس کی محبت اور انسیت سے بھی تعلق رکھتا ہے یعنی جس سے زےادہ آپ کو محبت ہو اس کی یاد زےادہ آتی ہے مگر ماہرین نفسیات یہ کہتے ہیں کہ یہ کیفیت الٹی بھی ہو جاتی ہے ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ان چیزوں کو بھی نہیں بھول پاتے جن سے انہیں کوئی تکلیف ہوئی ہو مگر یہاں جو معاملہ ہے وہ سراسر محبت اور انسیت کا ہے ۔ ٹیلر نامی 5سال کی بچی کے ذہن میں یہ بات ہی نہیں بیٹھ پا رہی کہ باراک اوباما اپنی مدت پوری کر کے سبکدوش ہو چکے ہیں اور اب ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے صدر ہیں ۔ ماں کا کہنا ہے کہ وہ بار بار اپنی بچی کو یہ یقین دلاکر مطمئن کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ قانون کے تحت ملک کا صدر صرف 2مدتوں کےلئے صدر رہ سکتا ہے۔ یہاں امریکہ میں تیسری بار صدر بننے کا رواج نہیں ہے ۔ لڑکی یہ بھی پوچھنے سے باز نہیں آتی کہ آخر ڈ ونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو کس طرح ہرایا اور کیوں ہرایا ۔ ماں اتنے لمبے ٹےڑھے سوالات کا جواب دےنے کی بجائے اسے ٹال دیتی ہے ۔ کمسن بچی کے ذہن میں یہ سوال بھی پریشانیاں پیدا کر تا رہتا ہے کہ ہیلری کلنٹن کیسے ہار گئی کیا ان کے ہارنے کی وجہ صرف ان کا عورت ہونا تھا یا وہ اتنی امیر نہیں تھیں کہ اپنی صدارتی مہم پر کوئی خطیر رقم خرچ کر سکتیں ۔ ماں کے جوابات سے بچی اب بھی مطمئن نظر نہیں آتی ۔ ماں کو خطرہ ہے کہ کہیں وہ ملک کے انتخابی طریقہ کار کے بارے میں اس سے سوالات کرنا شروع نہ کر دے کیونکہ فطری طور پر وہ بہت متجسس مزاج ہے ۔ 

شیئر: