Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں قائم منفرد نوادرات سمیٹے 6 عجائب گھر

نجی گھر میں رکھا نایاب اور قدیم فرنیچر زائرین کی نگاہوں کا مرکز بنتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے ساحلی شہر عروس البحر جدہ میں  آنے والے زائرین کی دلچسپی کے لیے متعدد قدیم اور تاریخی مقامات سمیت چھ منفرد عجائب گھر بھی موجود ہیں۔

نصیف ہاؤس عجائب گھر

جدہ کے قدیم علاقے البلد میں قائم نصیف ہاؤس میوزیم 1800 کی دہائی کے آخر میں عمر نصیف آفندی کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا جو اس دور میں جدہ کے گورنر تھے۔

ہاؤس آف جدہ

جدہ میں قائم ہاؤس آف جدہ میوزیم میں مختلف نوعیت کے نودرات رکھے گئے ہیں۔ یہاں زائرین کو قدیم طرز کے گراموفون کے علاوہ دیگر آلات موسیقی رکھے نظر آئیں گے اس کے ساتھ زمانہ قدیم کے سکے اور برتن دیکھنے کو ملیں گے۔

عجائب گھر طیبات

یہ چار منزلہ عجائب گھر جدہ کی 2500 سالہ تاریخ کے عجائبات کی نمائندگی  کرتاہے۔ اس معروف عجائب گھر میں جن قدیم اشیا کو خاص طور پر رکھا گیا ہے ان میں اسلامی نسخے، مٹی کے برتن، سکے، ہتھیار، فرنیچر اور قدیم ثقافت کے ملبوسات شامل ہیں۔

جدہ مجسمہ میوزیم

بلدیہ جدہ کے میئر نے 1970 کی دہائی میں 400 سے زائد مختلف مجسموں کی خریداری کی اجازت دی، جن میں عالمی شہرت یافتہ مجسمہ ساز ہنری مور، جان میرو اور الیگزینڈر کالڈر کے  فن پارے زائرین کی دلچسپی کے لیے رکھے گئے ہیں۔
آرٹ جمیل ادارے کے تعاون سے بلدیہ جدہ  نے شہر کی کھلی فضا میں سات مربع کلومیٹر کے خوبصورت پارک میں قائم اس میوزیم میں منفرد نوعیت کے 20 مجسموں کو ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔

میوزیم آف ہوم آرٹ

جدہ کے وسط میں قائم پانچ ہزار مربع میٹر پر مشتمل ایک نجی گھر کو قدیم میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں رکھے گئے مختلف اقسام کے نایاب نوادرات اور قدیم دور کا دلکش فرنیچر زائرین کی نگاہوں کا مرکز بنتا ہے۔ 

حئی البلد،جدہ

جدہ کے قدیم محلے البلد میں قائم کئی ایک گھر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں ، اس علاقے کی گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے مختلف مقامات  زائرین کو قدم روکنے پر مجبور کر دیں گے اور کھلی فضاء  میں قدیم ثقافت کی یاد تازہ کریں گے۔
 

شیئر: