سعودی محکمہ ٹریفک نے مملکت میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے موثر ہونے کی انتہائی حد کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ’ سعودی عرب وزٹ ویزے پر آنے والے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس یا موثرغیرملکی ڈرائیونگ لائسنس پر ایک سال تک گاڑی چلا سکتے ہیں‘۔
’اجازت کا اعتبار وزیٹر کے سعودی عرب پہنچنے کی تاریخ سے ہوگا تاہم اگر وزیٹر کا انٹرنیشنل یا غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس اس سے قبل غیرموثر ہوگیا تو اس صورت میں اس کا اعتبار ہوگا‘۔
محکمہ ٹریفک نے یہ وضاحت ایک غیر ملکی کی جانب سے اس استفسار کے جواب میں جاری کی ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے موثر ہوگا یا نہیں۔