امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے منگل کو دوحہ کے ایوان امیری میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام امیر قطر کو پہنچایا۔
شیخ تمیم آل ثانی نے سعودی عرب کے دونوں رہنماؤں، سعودی حکومت وعوام کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا۔
أمير دولة قطر يستقبل سمو #وزير_الخارجية.https://t.co/cdKNu1JKs4#واس_عام pic.twitter.com/9P9V8ZxKQM
— واس العام (@SPAregions) September 26, 2023