فلائی ناس کی جدہ سے نجران کے لیے پروازیں
جمعرات 28 ستمبر 2023 17:57
جدہ سے نجران کےلیے پروازوں کا آغاز یکم نومبر سے کیا جائے گا(فوٹو، ایکس)
سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ کی جانب سے جدہ اور نجران کے درمیان ہفتے میں 5 براہ راست پروازیں شروع کی جارہی ہیں ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلائی ناس کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کا آغاز یکم نومبر 2023 سے کیا جارہا ہے۔
ہفتے میں پانچ دن سنیچر، اتوار، پیر، بدھ اور جمعرات کو جدہ ، نجران کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔
پروازوں میں اضافے کا فیصلہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل اور محکمہ شہری ہوابازی کی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔