Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناس ایئرکی جدہ سے تاشقند کے لیے براہ راست پروازیں شروع

جدہ سے پیراورجمعرات کے روز پروازیں جائیں گی(فوٹو، عاجل نیوز)
ناس ایئر نے جدہ سے ازبکستان کے  دارالحکومت تاشقند کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ پہلی پرواز جمعرات 15 ستمبرکو روانہ کی گئی۔
اس حوالے سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں ناس ایئر اور مطارات جدہ کمپنی کے نمائندے شریک ہوئے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ناس ایئر مشرق وسطی میں سعودی عرب کی اہم کمرشل ایئرلائن ہے۔ 

ناس ایئر ہفتے میں دو دن دارالحکومت ریاض سے تاشقند کے  لیے دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔ پیر اور جمعرات کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر,پورٹ سے تاشقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد ورفت کے لیے دو پروازیں ہوں گی۔ 

ناس ایئر نے ازبکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ساتھ گزشتہ ماہ جدہ اور تاشقند کے درمیان براہ  راست پروازوں کے  حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ 
اس کا مقصد سعودی عرب اور ازبکستان کو براہ راست پروازوں سے جوڑنا ہے تاکہ ازبکستان سے عمرہ ، حج اور زیارت پر آنے والوں کو آسانی فراہم ہوسکے۔ 
ناس ایئر جنوری 2021 کے دوران 25 طیاروں سے مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کررہی تھی۔ جون 2022 کے دوران اس کے طیاروں کی تعداد  38 تک پہنچ گئی ہے جس میں  52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

شیئر: