Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی ایک اور بڑی کارروائی ناکام 

نشہ آورگولیاں گاڑیوں کے پرزوں میں چھپا کراسمگل کی جارہی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وسیع پیمانے پرمنشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ منشیات فروشی کے خاتمے اوراس لت میں مبتلا ہونے کے سنگین نقصانات سے متعلق بھی آگاہی کی دہری مہم چلائی جارہی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے الحدیثہ چیک پوسٹ کے راستے لائی جانے والی 4 لاکھ  61 ہزار  164 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ان چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے نشہ آور گولیاں منگوائی تھیں۔  
اتھارٹی نے توجہ دلائی کہ نشہ آور گولیاں ایک ٹرک پر لدے فاضل  پرزوں میں چھپا کر لائی جارہی تھی۔ کسٹم حکام نے سیکیورٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے نشہ آور گولیوں کا پتہ لگایا۔ 

شیئر: