پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس کے لیے جمع ہونے والوں کے قریب ایک دھماکے میں کم از کم 52 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے 52 ہلاکتوں کی حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔ بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسجد میں 30 سے 40 کے لگ بھگ نمازی موجود تھے۔
بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اردو نیوز کو بتایا کہ مستونگ دھماکے میں ’بدقسمتی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
مستونگ دھماکہ، پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ سمیت 11 زخمیNode ID: 795676
انہوں نے کہا کہ ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں اور پتہ چلے گا کہ یہ آئی ای ڈی بلاسٹ تھا یا پھر خودکش حملہ آور نے خود کو اُڑایا ہے۔
نگراں صوبائی وزیر داخلہ زبیر جمالی نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور زخمی بہت زیادہ ہیں جن میں سے 20 کی حالت نازک ہے۔
اس سے قبل نگراں وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا تھا کہ زخمیوں کی تعداد 40 تک ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے خون کے عطیات کی اپیل کی جبکہ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔
نجی نیوز چینلز کے مطابق جمعے کو مستونگ کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکے میں ایک ڈی ایس پی بھی جان سے گئے۔
ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کے مطابق دھماکہ الفلاح روڈ پر مسجد کے قریب ہوا۔
جان اچکزئی کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے محکموں کے اہلکار اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی فورس اور ایمبولینس موقع پر موجود ہیں۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ’بیرونی آشیرباد سے عناصر بلوچستان کا امن اور مذہبی ہم آہنگی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔‘
۔
مستونگ بم دھماکہ /یوم سوگ
۔نگران وزیراعلیُ بلوچستان نے آج کے سانحہ مستونگ پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیا ہے ۔نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی
۔سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔جان اچکزئی
۔تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی…
— Jan Achakzai / جان اچکزئی (@Jan_Achakzai) September 29, 2023