Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سال رواں کا چوتھا اور آخری ’سپر مون‘

جمعے کی شب دکھائی دینے والا سپر مون اپنے حجم سے تقریبا آٹھ فیصد بڑا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں سال رواں کا چوتھا اور آخری ’سپر مون‘ جمعے کی شب دیکھا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق جمعے کی شب دکھائی دینے والا ’سپر مون‘ اپنے حجم سے تقریبا آٹھ فیصد بڑا اوراوسط سے تقریبا سولہ فیصد زیادہ چمکدار تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست میں سپر مون اور سپر بلیو مون دو مرتبہ دیکھا گیا تھا۔
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زہرہ نے بتایا ’سپر مون مشرقی افق سے غروب آفتاب کےبعد طلوع ہوا یہ گلابی یا نارنجی رنگ کا تھا، یہ ساری رات دیکھا جا سکے گا۔
چاند جو گلابی یا نارنجی رنگ ظاہر کرتا ہے وہ کرہ ارض کے ماحول کی وجہ سے ہے جہاں سے چاند سے منعکس ہونے والی سفید روشنی نظر آتی ہے۔

شیئر: