لاہور...سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ کوئی بھی بیٹسمین جان بوجھ کر ڈاٹ بال نہیں کھیل سکتا۔ پیرکو ٹربیونل میں گواہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچ میں شرجیل خان نے ہر بال کو میرٹ پر کھیلا ، جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلیں۔ اس میں کوئی شک ہو ہی نہیں سکتا۔ اگر کوئی ثبوت نہیں تو بات ختم کردینا چاہیئے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق محمد یوسف نے کہا کہ کوئی بھی بلے باز جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیل سکتا اور نہ ایسی شاٹ کھیل سکتا ہے جس سے کیچ آ ﺅٹ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صرف ان2بالز کا تعلق ہے تو شرجیل بے گناہ ہے، کسی بے گناہ کو نہیں پھنسانا چاہیئے۔ پی سی بی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے اور بھی سزا دے، اگر ٹھوس ثبوت نہیں ہیں تو پھر کیس ختم کرے ۔ دنیا میں پاکستان کرکٹ کا تما شانہ بنائے۔