Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنزانیا کے سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع

’کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی میں ہونے والے آپریشن میں 35 ماہرین حصہ لے رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
تنزانیا کے سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع ہوچکا ہے جو 16 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق آپریشن کرنے والی طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن پیچیدہ ہے تاہم ہم کامیابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
ریاض کے کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی میں ہونے والے آپریشن میں 35 ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سیامی بچوں 23 اگست کو خصوصی میڈیکل طیارے کے ذریعے ریاض لایا گیا تھا۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سیامی بچےحسن و حسین کا نچلا دھڑ جڑا ہوا ہے جبکہ ان کا جگر، آنتیں اوردیگر اجزا بھی مشترک ہیں‘۔
سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن براہ راست دیکھنے کے لیے کلک کریں۔
 

شیئر: