مکہ مکرمہ .... 600سے زیادہ اسکاﺅٹس ضیوف الرحمان کی خدمت انتہائی ذوق و شوق سے کررہے ہیں۔ یہ نوجوان زائرین کو راستہ بھولنے پر پتہ بتانے ، صفوں کی نشاندہی، بوڑھوں ، معذوروں اور بیماروں کو وہیل چیئر پر طواف اور سعی کی راحت پہنچا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں افطار کے وقت روزہ داروں کوخوراک پیکٹ بھی تقسیم کررہے ہیں۔ مکہ مکرمہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر محمد الحارثی نے بتایا کہ اسکاﺅٹس یہاں اسکولوں کے طلباءہیں جنہیں زائرین کی خدمات کا کئی برس کا تجربہ حاصل ہے۔