مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟
جمعرات 5 اکتوبر 2023 17:49
24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2105.48 رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جمعرات 5 اکتوبر 2023 کو گولڈ مارکیٹ کھلنے پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.86 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 201.54 ریال رہی۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ 21 قیراط کا سونا استعمال ہوتا ہے اس کی ایک گرام کی قیمت 192.38 ریال ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 164.09 ریال رہی۔
مملکت میں 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2105.48 رہی جبکہ 22 گرام والی گنی کی قیمت 1930.02 جبکہ 21 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت 1842.30 ریال رہی۔
\واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں