Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے تاجکستان میں اسکول کا افتتاح

تعلیم کے فروغ کےلیے فنڈ کی جانب سے تاجکستان کو آسان شرائط پرقرضہ فراہم کیا گیا
سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد نے  جمعرات کو تاجکستان میں سکول کا افتتاح کردیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں تاجکستان کے نائب وزیر تعلیم بھی موجود تھے۔ 
سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے تاجکستان کے مختلف علاقوں میں اسکول کھولنے کے لیے آسان شرائط پر  35 ملین ڈالر کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں ۔
نیا سکول اساتذہ کے عالمی دن کے تناظر میں کھولا گیا ہے اس میں 36 کلاس رومز ہیں اور  اور 620 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کریں گے۔ 
سعودی ترقیاتی فنڈ کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں 34 سکول  کھولے جائیں گے۔ 
دریں اثنا   تاجکستان کے  نائب وزیر تعلیم نے ترقیاتی پروگراموں اور منصوبوں پر سعودی ترقیاتی فنڈ کا شکریہ ادا کیا۔ 

فنڈ کی جانب سے تاجکستان میں 57 اسکولز کھولے جائیں گے(فوٹو، ایکس)

یاد رہے کہ  سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں تاجکستان کے لیے 4 ترقیاتی منصوبے  پیش کیے ہیں۔ جس کے تحت 4 مراحل میں  57 سکول کھولے جائیں گے ۔ جن کی مجموعی لاگت  75 ملین ڈالر ہوگی۔
علاوہ ازیں 2002 سے تاجکستان کے لیے ترقیاتی فنڈ بارہ منصوبوں کے لیے  قرض جاری کرچکا  ہے ان کی مجموعی لاگت  193 ملین ڈالر ہوگی۔

شیئر: