ریاض .... کمپیوٹر پروگرامنگ کے شعبے میں ایک لبنانی کو سالانہ 9لاکھ ریال تنخواہ دینے کی اطلاع نے سعودی نوجوانوں کے حلقو ں میں ہنگامہ برپا کردیا۔لبنانی شہری ایک کمپنی میں اکاﺅنٹنٹ کے طور پر کام کررہا ہے اور سالانہ 9لاکھ ریال وصول کررہا ہے۔ سعودی ناقدین کا کہناہے کہ اتنی بھاری تنخواہ پر غیر ملکی کارکن کو رکھنا اور سعودیوں کو نظر انداز کرنا کہاں کا انصاف ہے جبکہ سعودی نوجوان کمپیوٹر پروگرامنگ میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کئے ہوئے ہیں۔ یہ فیصلہ سعودی وژن 2030کے بھی سراسر منافی ہے۔