Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو سمیت 9زبانوں میں غیر ملکی کارکنان کے حقوق کا تعارف جاری

  ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے 9زبانوں میں غیر ملکی کارکنان کے حقوق اور فرائض کا تعارف جاری کردیا۔ غیر ملکی کارکن سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کی پروازوں سے سفر کے دوران اسکرین پر اپنی زبان میں اپنے حقوق و فرائض دیکھ سکتے ہیں۔ اردو، بنگالی، ہندی، انڈونیشی، ملیالم ، امہری،فلپائنی ، انگریزی اور عربی زبانوں میں حقوق اور فرائض کا تعارف دیا گیا ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ کارکن ملازمت کی بات چیت کے وقت معاہدے کی کاپی طلب کرے۔ ملازمت کے معاہدے میں تنخواہ اور کام مقرر ہو۔ یہی فیصلے کی بنیاد ہوگا۔ ملازم کو مملکت لانے کے اخراجات ، اقامہ فیس اور کارکن کی وطن واپسی کے ٹکٹ کی رقم آجر(کفیل) کے ذمہ ہوگی۔ وزارت نے وڈیو جاری کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کا رکن کے پاس رہیگا۔ یہ اسکا حق ہے۔ ملازم اپنے آجر کے یہاں سے نقل کفالہ کی کارروائی کے بغیر کسی اور کے یہاں ملازمت کا مجاز نہیں ۔ اس کی خلاف ورزی جرم ہوگی۔

شیئر: