Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن کلب کے تحت ریاض میں بازوں کی نیلامی

’بازوں کی نیلامی سعودی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرنے کا ذریعہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب نے ریاض میں بازوں کی نیلامی کے لیے خصوصی اہتمام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 21 دن تک جاری رہنے والی نیلامی میں 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے تاجر اور شائقین شریک ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بازوں کی نیلامی سعودی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرنے کا ذریعہ ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نیلامی میں بہترین نسل کے بازوں کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے‘۔
’نیلامی کے ضمن میں بازوں کا مقابلہ بھی ہوگا جبکہ بازوں کے متعلق مختلف قسم کی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں ہونے والی نیلامی میں 10 ملین ریال سے زیادہ کاکاروبار ہوا ہے۔
 

شیئر: