حافظ عبدالعزیز کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستانی کمیونٹی جس طرح پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) مسلم لیگ(ن) مدینہ منورہ ریجن کے رہنما حافظ عبدالعزیز کے اعزاز میں ڈاکٹر طارق عزیز نے عشائیہ دیا۔ اس موقع ہر حافظ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی بدولت جو عظیم منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر دنیا کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اہل ریاض کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی جس طرح پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ اہل ریاض نے ہمیشہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دیا ہے اور اپنی سرگرمیوں کے تحت اپنا آپ منوایا ہے۔ عشائیے میں شیخ سعید احمد، راشد محمود بٹ، وقار نسیم وامق، چوہدری فریاد احمد، سجاد چوہدری شامل تھے۔ آخر میں عشائیے کے میزبان ڈاکٹر طارق عزیز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔