آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا نے 200 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 42 ویں اوور میں حاصل کیا۔ کے ایل راہل 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ وراٹ کوہلی 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو 102 رنز سے شکستNode ID: 801701
-
ورلڈکپ: ’پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘Node ID: 801811
-
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کون سی ٹیم سب سے زیادہ سفر کرے گی؟Node ID: 801956
200 رنز کے تعاقب میں انڈیا کی پہلی تین وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں۔
ہدف کے جواب میں کپتان روہت شرما، اِشان کشن اور شریاس ایئر تینوں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ لیکن پھر وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے نہ صرف ٹیم کو دباؤ سے نکالا بلکہ جیت کو بھی اپنے نام کیا۔
دونوں کے درمیان 165 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد کوہلی 85 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کے ایل راہل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کی اور 115 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہاردک پانڈیا 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل انڈین سپنرز کے آگے آسٹریلوی بیٹرز کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 199 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے 46، ڈیوڈ وارنر نے 41 جبکہ مِچل سٹارک نے 28 سکور بنائے۔
انڈیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے رویندرا جڈیجہ نے تین جبکہ کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں پہلا میچ تھا۔
اگر اس میچ میں دونوں ٹیموں کو دیکھا جائے تو انڈیا کو اوپننگ بیٹر شبھمن گِل کی خدمات میسر نہیں تھیں۔
اسی طرح آسٹریلوی سپنر ایڈم زیمپا بھی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے تاہم انہیں انڈیا کے خلاف میچ کی پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے مقابلوں کی بات کی جائے تو اب تک انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان 149 میچ ہو چکے ہیں جس میں 83 مرتبہ آسٹریلیا جبکہ 56 مرتبہ انڈیا نے جیت حاصل کی ہے۔
دوسری جانب کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق میچ سے قبل چیپوک سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی آمد جاری ہے۔
The buzz from Chennai #INDvAUS #CWC23 pic.twitter.com/aEus0PL1NE
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 8, 2023