انڈیا کے اوپننگ بیٹر شبھمن گِل ڈینگی بخار کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ اُن کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق شبھمن گِل کا ڈینگی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے۔
شبھمن گِل کی عدم موجودگی میں کپتان روہت شرما کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اِشان کشن اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں جبکہ اُن کے علاوہ روہت شرما کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہُل بھی اوپننگ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ ورلڈ کپ: انگلش بولرز بے بس، نیوزی لینڈ کی نو وکٹوں سے فتحNode ID: 801131
اس سے قبل بدھ اور جمعرات کو چنئی کے ایم اے چدم برم سٹیڈیم میں شبھمن گِل نے اپنی ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کی تھی۔ ٹیم مینیجمنٹ اس بات کا گمان کر رہی تھی کہ انہیں زکام ہے تاہم بعد میں اُن کے ڈینگی مثبت ہونے کی رپورٹ آئی۔
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ’شبھمن گِل بیمار ہیں۔ میڈیکل ٹیم اُن کا بغور جائزہ لے رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔‘
واضح رہے کہ 24 برس کے نوجوان بیٹر 2023 میں اب تک ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔
Shubman Gill will miss India's opener against Australia after positive for dengue
Ishan Kishan is likely to open the innings with captain Rohit Sharmahttps://t.co/DySMlVHZrn | #CWC23 pic.twitter.com/TvKGjO0wIP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 6, 2023