Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے لبنان کی ملاقات

ملاقات میں سعودی عرب اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے لبنان جین یوس لی ڈریان کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور کئی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
لبنان میں ہونے والی تازہ ترین صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارتی کونسل کے جنرل سکیریٹریٹ کی مشیر نزار بن سلیمان العلولا اور لبنان میں سعودی سفیر ولید بن عبداللہ بخاری بھی موجود تھے۔

شیئر: