Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویہ کی عدم دستیابی پر 41 فارمیسیوں کے خلاف کارروائی

’بنیادی ادویہ کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانا اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فوڈ اینڈ ڈرگزاتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں 41 فارمیسیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فارمیسیوں میں رجسٹرڈ بنیادی اودیہ نہیں تھیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ملک میں رجسٹرڈ بنیادی ادویہ کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانا اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں سے ہے‘۔
’ان کی فراہمی تمام فارمیسیوں کے فرائض میں ہے جس میں کوتاہی کرنے پر کارروائی کی جاسکتی ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ہماری تفتیشی ٹیم نے متعدد ادویہ کا دورہ کیا ہے جس کے دوران یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ فارمیسیوں میں بنیادی ادویہ دستیاب نہیں‘۔
’ادویہ کی قلت یا عدم فراہمی طلب اور رسد میں بگاڑ پیدا کرسکتی ہے جبکہ مذکورہ ادویہ سپلائروں کے پاس موجود ہیں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ادویہ فراہم کرنے والے اداروں کے قواعد وضوابط میں یہ بات شامل ہے کہ کوئی بھی رجسٹرڈ دوا جو مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے اس کا آئندہ 6 ماہ کا ذخیرہ موجود ہونا چاہئے‘۔
’اگر مذکورہ دوا کی قلت ہوگئی یا ذخیرہ ختم ہونے لگا تو سپلائر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتھارٹی کو پیشگی اطلاع کرے‘۔

شیئر: