کانز فیسٹول میں سعودی قہوے سے متعلق ویڈیو کے لیے ایوارڈ
قہوے سے متعلق سعودی فلم پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے تیار کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت نے کانز کارپوریٹ میڈیا اینڈ ٹی وی ایوراڈ فیسٹیول میں سعودی قہوے کی مہم پر سلور ڈولفن کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
وزارت ثقافت نے سعودی قہوہ سال 2022 کے حوالے سے رابطہ مہم کامیابی سے چلائی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے سعودی قہوہ کے تعارف میں تین پروموشنل وڈیوز فیسٹول میں پیش کیں۔
ان وڈیوز میں سعودی قہوے کی ثقافتی قدر و قیمت عوامی قصوں اور کہانیوں کے تناظ؍ر میں اجاگر کی گئی۔
بتایا گیا کہ سعودی ثقافت سے قہوے کا رشتہ کس قدر گہرا ہے۔ طویل تاریخ کے دوران سعودی معاشرہ قہوے کے رسم و رواج کو سینے سے لگائے ہوئے ہے۔
قہوے سے متعلق سعودی ویڈیوز پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے تیار کی گئی ہیں۔
کانز فیسٹول ہر سال فرانس میں منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کی کمپنیوں کی بہترین فلموں، انٹرنیٹ کے ذریعے میڈیا پروڈکشن، دستاویزی فلموں اور رپورٹس کو اعزازات دیے جاتے ہیں۔
یہ دنیا بھر میں رابطہ مشن کو سراہنے والے انتہائی اہم بین الاقوامی ایونٹس میں سے ایک ہے۔