Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض-کویت ’بلٹ ٹرین‘ منصوبہ کب مکمل ہوگا؟

فرانس کی سیسٹرا کمپنی چھ ماہ  میں جائزہ مکمل کرلے گی۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب اور کویت نے ’بلٹ ٹرین‘ منصوبے میں تیزی سے پیش رفت شروع کر دی ہے۔ یہ سعودی عرب کو کویت سے جوڑنے والا بڑا بلٹ ٹرین منصوبہ ہے۔ 
کویتی جریدے القبس اور سبق کے مطابق سعودی عرب اور کویت کے اعلٰی عہدیداروں نے بلٹ ٹرین منصوبے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کام مکمل کر لیا ہے۔
مذکورہ منصوبے کے تحت سعودی عرب اور کویت کو ریلوے لائن سے جوڑا جائے گا۔ ریلوے لائن کویت سے ریاض تک بچھائی جائے گی۔
کویت کے متعلقہ ادارے دونوں ملکوں کو بلٹ ٹرین سے جوڑنے والا ریلوے  منصوبہ نافذ کرنے کے لیے قانونی اور تکنیکی منظوریاں تیزی سے دے رہے ہیں۔ 
توقع ہے کہ کویت کے متعلقہ ادارے ماہ رواں یا نومبر تک ضروری منظوریوں کا کام مکمل کر لیں گے۔ جس کے بعد بلٹ ٹرین کی مالیاتی و اقتصادی و تکنیکی افادیت کے جائزے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ 
فرانس کی ’سیسٹرا‘ کمپنی کو بلٹ ٹرین کے منافع بخش ہونے کا جائزہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ سیسٹرا کمپنی چھ ماہ میں جائزہ مکمل کر لے گی۔ فرانسیسی کمپنی مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے منافع بخش ہونے کا بھی جائزہ لے گی۔ 
یاد رہے کہ کویت سعودی بلٹ ٹرین کا منصوبہ جی سی سی ممالک کو جوڑنے والے ریلوے منصوبے سے مختلف اور الگ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: