کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ کے مسافروں میں 24 فیصد اضافہ
’سال رواں کی تیسری تہائی میں ایک لاکھ 15 ہزار مسافروں نے جدہ ایئرپورٹ کے ذریعہ سفر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مسافروں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شرح گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابلے میں بتائی گئی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال 2022 کی تیسری تہائی میں جدہ ایئرپورٹ سے 62.1ہزار پروازوں کی امد و روانگی ہوئی ہے‘۔
’یہ تعداد 2021 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھی جبکہ 2021 میں پروازوں کی تعداد 53.2 ہزار رہی‘۔
’جبکہ سال رواں کی تیسری تہائی میں ایک لاکھ 15 ہزار مسافروں نے جدہ ایئرپورٹ کے ذریعہ سفر کیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کارگو کے حوالے سے بھی جدہ ایئرپورٹ کو نمایاں مقام حاصل رہا ہے‘۔
’گزشتہ سال کے مقابلے میں سال رواں میں 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
واضح رہے کہ کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی معیاری خدمات کے باعث کوریا میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ کونسل نے سرٹیفیکیٹ دیا ہے۔