Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کیا مقیم غیر ملکی گھریلو عملہ اپنے ملک سے بلوا سکتے ہیں؟ 

وہی غیرملکی ویزا جاری کراسکتے ہیں جن کی کم از کم تنخواہ دس ہزار ریال ہو ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے خصوصی پروگرام ’مساند‘ نے کہا ہے کہ کسی مقیم غیرملکی کو اپنے ملک سے گھریلو عملے کو بلوانے کی اجازت نہیں۔ مقیم غیرملکی اپنے ہم وطن کے لیے گھریلو ویزے کی درخواست نہیں دے سکتا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مساند نے ایکس( سابق ٹوئٹر) پر بیان میں کہا ’مقیم غیرملکی کسی دوسرے ملک سے گھریلو عملہ بلوانے کے لیے ویزے کی درخواست دے سکتا ہے۔‘
یاد رہے سعودی عرب میں مقیم  وہی غیرملکی گھریلو عملہ بلانے کے لیے ویزا جاری  کراسکتا ہیں جن کی کم از کم تنخواہ دس ہزار ریال ہو۔
پہلی مرتبہ گھریلو کارکن کے ویزے کےلیے ایک لاکھ ریال بینک زر ضمانت جمع کرا کے مالی استعداد ثابت کرانا ضروری ہے۔
گھریلو کارکن کے دوسرے ویزے کےلیے کم از کم تنخواہ بیس ہزار ریال اور بینک سے دو لاکھ ریال زرضمانت جمع کرانا شرائط میں شامل ہے۔  

شیئر: