انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جہاں دس ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے رہی ہیں وہیں ورلڈ کپ کے شروع ہونے سے لے کر اب تک اس میگا ایونٹ کو کئی مسائل بھی درپیش ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ورلڈ کپ کے میچوں کے لیے سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی، ورلڈ کپ سے قبل شیڈول میں کی گئی کئی تبدیلیاں اور دھرم شالہ سٹیڈیم کی ناقص آؤٹ فیلڈ نے جہاں کرکٹ ورلڈ کپ پر سوالیہ نشان اٹھائے ہیں وہیں ون ڈے فارمیٹ بھی دم توڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
برق رفتار ٹی20 کرکٹ کی غیر معمولی مقبولیت کے بعد ون ڈے کرکٹ کا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ورلڈ کپ کے آغاز میں پیش آنے والے مسائل بھی اِسی بات کی وکالت کر رہے ہیں۔
ابھی ٹورنامنٹ کو شروع ہوئے ایک ہفتہ نہیں ہوا کہ سٹیڈیم میں خالی کرسیاں اس وقت ایک بڑا موضوع بحث بن چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ ورلڈ کپ میں تماشائیوں کے لیے مفت پانی کی بوتلیںNode ID: 801196
ایسا شاید اس وجہ سے بھی ممکن ہے ایونٹ کے آغاز میں میزبان ٹیم انڈیا کا کوئی میچ نہیں رکھا گیا تھا تاہم اتوار کو چنئی میں کھیلے گئے انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران بھی ہاؤس فُل نہیں تھا۔
اس حوالے سے انڈین صحافی اور لکھاری راجدیپ سردیسائی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا تھا کہ ’ورلڈ کپ میں انڈیا کا پہلا میچ ہے اور کرکٹ کے لیے پاگل پن کے شکار چنئی شہر میں کافی کرسیاں خالی ہیں۔‘
India’s first game in the World Cup and the Chennai stadium in a cricket crazy city has more than a few empty spaces. Any idea why? #WorldCup2023
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) October 8, 2023