Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ میں تماشائیوں کے لیے مفت پانی کی بوتلیں

خیال رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں مجموعی طور پر 48 میچ انڈیا کے 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ (گیٹی امیجز)
انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے کے تماشائیوں کے لیے اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں مفت پانی کی بوتلیں میسر ہوں گے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران تماشائیوں اور مداحوں کو سٹیڈیم میں مفت منرل واٹر اور پیکج واٹر ملے گا۔
تماشائیوں کو مفت منرل واٹر کی سہولت ورلڈ کپ کے ہر سٹیڈیم میں میسر ہوگی۔
جے شاہ نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ ہم انڈیا کے تمام سٹیڈیمز میں تماشائیوں کو مفت منرل واٹر اور پیکج واٹر دیں گے۔ ہائیڈریٹڈ رہیں اور مقابلوں کو انجوائے کریں۔‘
 
ورلڈ کپ کے دوران دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے جس کے باعث کرکٹ شائقین مفت پانی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
خیال رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں مجموعی طور پر 48 میچ انڈیا کے 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو اسی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
 

شیئر: