Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے مال میں لڑکی سے چھیڑ خانی، غیرملکی گرفتار 

عرب شہری کی شناحت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے کی گئی (فوٹو: محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے شاپنگ مال میں ایک لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے کےالزام میں غیرملکی کو گرفتارکیا ہے۔
سبق کے مطابق مملکت میں مقیم عرب شہری کی شناحت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے کی گئی۔ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یمنی شہری ایک مال میں  لڑکی سے چھیڑ خانی کررہا ہے جو سعودی قانون کے منافی ہے۔ 
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے ’ یمنی کو حراست میں لے کر قانونی  کارروائی کے بعد پبلک  پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: