ٹیکساس.... ٹیکساس کے بیسویل علاقے میں ایک شکاری نے 13پاﺅنڈ وزنی قوی الجثہ ”بل فراگ“مینڈک پکڑ لیا ہے جو شکاری کے اپنے قد کے برابر نظر آتا ہے۔ یہ تصویر او ر اسکے بارے میں خبر ساﺅتھ ٹیکساس ہنٹنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہوئی ہے۔ جس کے مطابق مارکوس رینگل نے اسے شکار کیا ہے جب سے اس حیرت انگیز طورپر قد آور قسم کے مینڈک کی تصویر جاری ہوئی ہے بہت سے لوگ اسکی حقیقت کو ہی مشکوک قرار دے رہے ہیں اور یہ سوال کررہے ہیں کہ کیا واقعی یہ حقیقت ہے یا فوٹو شاپ کا کمال ہے۔ٹیکساس پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کاکہناہے کہ کیمرہ مینڈک کے اتنے قریب لیجایا گیا کہ قد آور نظر آنے لگا۔بہرحال جو بھی اسے دیکھ رہا ہے حیران ہورہا ہے۔ شکاری جس مینڈک کے ساتھ کھڑا ہے اس کے جسم پر نقش و نگار بنے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ سر پر بال بھی نظرآرہے ہیں۔