خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں کیلاش قبیلے کی سائرہ جبین نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ اپنے ضلع کے پہلی کرکٹر خاتون ہونے کے بعد اب بین الاقوامی کرکٹ کلب کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔
یونیورسٹی آف پنجاب کی ٹیم کی کھلاڑی سائرہ کی کارکردگی اور کرکٹ جنون دیکھ کر آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن نے مدعو کیا جس کے بعد حال ہی میں سائرہ جبین نے سڈنی پہنچ کر پراماٹا کرکٹ کلب کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا۔
سائرہ جبین کے والد انجینیئر خان نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’بیٹی کی سڈنی کلب میں سلیکشن پر بہت خوش ہوں۔ سائرہ جبین پراماٹاکلب کے ساتھ منسلک ہیں جن کی زیر تربیت رہ کر مختلف کلبوں کے مابین میچز بھی کھیل رہی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ورلڈ کپ: تماشائیوں کی عدم دلچسپی، ون ڈے فارمیٹ دم توڑ رہا ہے؟Node ID: 802756