Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کو عدالتی نوٹس، طلبہ کےلیے سکالر شپس اورجنید صفدر کی اہلیہ سے علیحدگی سمیت پاکستان میں گذشتہ ہفتے کی خبریں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ سے علیحدگی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے نواز شریف کے مقدمات پر اثرات، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو جاری ہونے والے عدالتی نوٹس اور پاکستانی طلبا کے لیے وظائف کے اعلان سے متعلق خبریں صارفین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

’طلاق کی خبر سچ ہے،‘ جنید صفدر نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اہلیہ عائشہ سیف سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شُدہ اکاؤنٹ سے ایک سٹوری میں جنید صفدر نے لکھا کہ ’میری طلاق کی خبر سچ ہے۔ یہ خالصتاً ذاتی معاملہ ہے اور میں میڈیا سے درخواست کروں گا کہ ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔
خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر دسمبر 2021 میں عائشہ سیف کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید تفصیلات

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر دیا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا نواز شریف پر کیا اثر ہوگا؟

پاکستان کی سپریم کورٹ  نے گو کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پارلیمان کی جانب سے کی گئی قانون سازی کو کثرت رائے سے آئین اور قانون کے مطابق قرار دیا۔
تاہم اسی قانون (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ) کے تحت ماضی میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے سوموٹو کیسز اور آرٹیکل 184 (4) کے دیے گئے فیصلوں کے خلاف اپیل ماضی سے دینے کا حق کثرت رائے سے غیرقانونی قرار دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی میڈیا، سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ اس شق کو کالعدم قرار دینے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، جہانگری ترین اور دیگر سیاسی شخصیات عدالتوں سے تاحیات نااہلی کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر نہیں کر سکیں گے اور ان کو ریلیف نہیں ملے گا۔
مزید تفصیلات

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

ریٹائرمنٹ کے بعد ’قانونی رکاوٹ توڑنے‘ پر جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد ’قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف واقعات کو غلط اور من گھڑت طریقے سے بیان کرنے‘ کے الزام کے کیس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
پیر کو راولپنڈی کے شہری عاطف علی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم جاری کر دیا۔
مزید تفصیلات

صوبہ خیبر پختونخوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

غیرقانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی، ’فیصلہ سوچے سمجھے بغیر کیا گیا

پاکستان کی نگراں حکومت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کے الٹی میٹم بعد قانون نافذ کرنے والے محکموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
غیرقانونی طور پر مقیم باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے سب سے زیادہ ذکر افغان باشندوں کا ہو رہا ہے۔
اسلام آباد سمیت بعض دوسرے شہروں میں بھی افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یکم نومبر کی ڈیڈ لائن صرف ان غیرملکیوں کے لیے جو یہاں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔
مزید تفصیلات

درخواست گزار اپنی درخواست کی کاپی پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ای میل پر بھی بھیجیں گے۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)

سعودی عرب کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اپنی 25 یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی طلبا وطالبات کو 600 سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق یہ وظائف ڈپلومہ، ڈگری، ماسٹرز اور اپی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو دیے جائیں گے۔
سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم پاکستانی طالب علم اور پاکستان میں مقیم طلبا و طالبات دونوں ان سکالرشپس کے لیے اہل ہیں۔ 75 فیصد سکالر شپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دیے جائیں گے۔
مزید تفصیلات

کراچی کا اولڈ سٹی ایریا شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے۔ فوٹو: اردو نیوز

کریک ڈاؤن کے اثرات: کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں غیرقانونی کرنسی کا کاروبار کم ہونے لگا

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ملکی و غیرملکی کرنسی اور پرائز بانڈز کی خرید و فروخت کی سب سے بڑی بولٹن مارکیٹ میں ان دنوں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔
اس بازار میں 100 سے زیادہ دکانوں اور کاؤنٹرز پر کرنسی کی تبدیلی اور پرائز بانڈز کی خرید و فروخت کا کام ہوتا ہے مگر حکومت کی جانب سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے کے لیے ہونے والے اقدامات اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی نئی شرائط کے باعث بڑے ڈیلرز کے علاوہ بولٹن مارکیٹ کے یہ چھوٹے دکان دار بھی متاثر ہوئے ہیں۔
مذکورہ اقدامات کے بعد ان دکانداروں اور ڈیلرز کے لیے کرنسی بالخصوص ڈالر کی خرید و فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔
مزید تفصیلات

شیئر: