انڈیا کی ریاست کرناٹک کے لُولُو مال میں پاکستانی جھنڈے کو انڈین جھنڈے سے اوپر لگانے کی جعلی خبر شیئر کرنے کے معاملے پر پولیس نے بی جے پی رہنما شکنتھلا کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرناٹک پولیس نے بی جی پی کے کارکن شکنتھلا کو کُوچی کے لُولُو مال کی مبینہ جعلی تصویر شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا۔
شاپنگ مال میں یہ جھنڈے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی گہما گہمی میں لگائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
ٹوئٹر جعلی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس بند کرے: پاکستانNode ID: 512806
-
انڈین ریاست کرناٹک میں ’لَوّ جہاد‘ کے خلاف قانون سازی کا مطالبہNode ID: 722141
شکنتھلا نے لُولُو مال کی ایڈیٹ تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا تھا کہ مال میں انڈیا جھنڈا چھوٹے اور پاکستانی جھنڈا بڑے سائز میں لگایا گیا ہے۔
اس معاملے کے بعد بی جے پی کے کارکن شکنتھلا نے کرناٹک کے ڈپٹی وزیراعلٰی شیوا کمار کو ٹیگ کر کے کہا کہ یہ تصویر بینگلور کے لُولُو مال کی ہے جبکہ اصل میں یہ تصویر کوچی کے لُولُو مال کی تھی اور اسے ایڈیٹ کیا گیا تھا۔
اس جعلی تصویر کے وائرل ہونے اور پھر سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد لُولُو مال کی مارکیٹنگ مینیجر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا تھا۔
مال میں پاکستانی جھنڈے کو بڑے سائز میں لگانے کی فوٹو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کی گئی، تاہم جب فیکٹ چیک کیا گیا تو پتا چلا یہ تمام جھنڈوں کا سائز ایک ہی تھا جبکہ وہ فوٹو ایسے زاویے سے لی گئی تھی جس میں پاکستانی جھنڈا بڑے سائز میں نظر آرہا تھا۔
A lot of right wing influencers like @pradip103 @pratheesh_Hind have shared this image from Lulu Mall, Kochi, Kerala where a Pakistani flag looks* like it is placed higher than Indian Flag and it looks* bigger in size too. But this isn't the case. All the flags were of same size… pic.twitter.com/YEmrGhgph0
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) October 10, 2023