مکہ مکرمہ..... زائرین حرم مکی شریف کی سہولت کے لئے رمضان المبارک کے دوران جرول سرنگ کھول دی جائے گی۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایت جاری کردی ہے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ جرول سرنگ میں تعمیراتی کام رمضان کے بعد شروع کیا جائے۔ جرول سرنگ مکہ مکرمہ کے شمال سے حرم شریف کے نئے توسیعی حصہ تک لے جانے کا مختصر اور گاڑیوں سے دور پیدل چلنے والوں کے لئے محفوظ راستہ ہے۔ یہ سرنگ جرول علاقہ سے حرم شریف کے شمالی حصہ میں نئی سعودی توسیع کی طرف لے جاتی ہے۔