Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو امارات کے نائب صدر کا مکتوب موصول 

اماراتی سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا اتوار کو ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس کا تعلق دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے سے ہے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق سعودی عرب میں اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان نے سعودی نائب وزیر خارجہ  ؤانجینیئر ولید الخریجی سے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی اور امارات کے نائب صدر کا مکتوب حوالے کیا۔ 
اس موقع پر سعودی عرب اور امارات کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: