Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو برکینا فاسو کے صدر کا مکتوب موصول

’برکینا فاسو کے صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو برکینافاسو کے عبوری صدر اربراہیم تراوری کی طرف سے مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق برکینا فاسو کے صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔
برکینا فاسو کے صدر کا مکتوب خصوصی ایلچی اینوسا تراوری نے ریاض میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ مفادات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
 

شیئر: