Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک ممالک تیل پیداوار میں یومیہ 750ہزار بیرل کی کمی پر متفق

الجز ائر - - - دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک تیل کی پیداوار میں کمی پر متفق ہوگئی۔ اب یومیہ پیداوار 32.5 سے 33 ملین بیرل ہوگی اوپیک ممالک روزانہ 7لاکھ 50ہزار بیرل تیل کم پیدا کریں گے۔ گزشتہ 8 برسوں میں پہلی مرتبہ تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ الجزائر میں ہونے والے اجلاس میں اوپیک نے رسد زیادہ ہونے کے بعد تیل کی پیدوار میںکمی کا ابتدائی معاہدہ کیا تھا۔اجلاس کے دوران شریک ایران کے وزیر تیل نے کہا تھا کہ اوپیک نے آج غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔اس معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں بریٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 6 فیصد اضافے کے بعد 49 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔اوپیک ممالک کے وزرائے تیل کے اجلاس کے دوران پیدوار میں کمی کا معاہدہ کیا گیا اور اس معاہدے کی مکمل تفصیلات اوپیک کے نومبر میں ہونے والے اجلاس میں طے کی جائیں گی۔ اوپیک ممالک نے تیل کی یومیہ پیدوارساڑھے 7 لاکھ بیرل تک کم کر دی اگرچہ پیدوار میں کٹوتی کا اطلاق تمام ممالک پر یکساں نہیں ہو گا اور ایران کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے۔قطر کے وزیر توانائی اور اوپیک کے صدر محمد بن صالح نے بتایا کہ ’پیدوار میں کمی کے ابتدائی معاہدے کے تحت اوپیک ممالک اپنی یومیہ پیدوار کو 3 کروڑ 30 لاکھ بیرل سے 3 کروڑ 25 لاکھ بیرل یومیہ کے درمیان محدود کریں گے۔توانائی کے شعبے سے منسلک مالیاتی امور کے مشیر جیف گویگلی کا کہنا کہ یہ معاہدہ بہت ہی ابتدائی نوعیت کا ہے۔تیل کے تاجروں نے اس معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ معاہدے کی تمام شرائط دیکھنے کے بعد ہی کوئی رائے دے سکتے ہیں ۔

شیئر: