Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقی کرکٹرز سرفہرست

دبئی...انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کردی ۔نوجوان جنوبی افریقی بولر کاگیسو ربادا نے ہموطن عمران طاہر کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ۔22سالہ بولر نے حالیہ سیریز میں سب سے زیادہ 7وکٹیں حاصل کیں ۔ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کوئی نمائندگی نہیں تاہم بیٹسمینوں میں بابر اعظم نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے ساتھ7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بیٹسمینوں میں جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز پہلے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے اور ہند کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقہ ہی کے کوئنٹن ڈی کوک ، فاف ڈوپلیسس اور ہاشم آملہ بھی بالترتیب چوتھے،چھٹے اور دسویں نمبر پر براجمان ہیں ۔یوں جنوبی افریقہ کے 4بیٹسمین ٹاپ ٹین کرکٹرز میں شامل ہو گئے ۔ بولرز میں میں بھی ابتدائی 10پویزشنوں پر پاکستان کی کوئی نمائندگی نہیں پہلی تین پوزیشنیں کاگیسو ربادا، عمران طاہر اور مچل اسٹارک کے قبضے میں ہیں۔افغانستان کے محمد نبی بھی آٹھویں نمبر موجود ہیں۔

 

شیئر: