Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحائط کے خاموش آتش فشاں اور سبزہ زاروں کی تصاویر وائرل

زیادہ تر گہرے سیاہ رنگ والے آتش فشاں ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی فوٹو گرافر رائد العوفی نے حائل ریجن کی  الحائط کمشنری میں واقع آتش فشانوں کے دھانوں کی تصاویر جاری کرکے سوشل میڈیا کے صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق آتش فشانوں کے دہانے الحائط کمشنری کے شمال مغرب میں اس کھڈ کے قریب واقع ہیں جہاں سے عرب قبائل کے درمیان ’داحس اور الغبرا‘ نامی جنگ کے شعلے  بھڑکے تھےط یہ  جنگ چالیس برس تک جاری رہی تھی۔ 
سعودی فوٹو گرافر رائد العوفی نے  تصاویر کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’آتش فشاں چٹانوں کے درمیان سبزہ زاروں کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔‘
رائد نے بتایا کہ ’ہم ہر سال موسم بہار کے دوران  سعودی عرب کے کسی نہ کسی علاقے کی سیر کرتے ہیں۔ نئے اور منفرد مقامات دریافت ہوتے ہیں۔ الحائط کی سیر کے دوران ہمارے علم میں مختلف غار، خاموش آتش فشاں  آئے۔‘
العوفی نے کہا کہ  ’فور وہیل گاڑی کے باوجود آتش فشانوں کے دہانے تک رسائی بڑی مشکل ثابت ہوئی۔ یہ علاقہ بے حد دشوار گزار ہے۔ سخت آتش فشانوں کے درمیان واقع ہے۔ آتش فشانوں نے  منفرد قسم کے مناظر مرتسم کردیے ہیں۔ یہاں سبزہ زاروں نے علاقے کا حسن دوبالا کردیا ہے۔‘
العوفی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں آتش فشانی چٹانیں بہت بڑے رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ ایک جیسی نہیں  کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں تقریبا ایک ہزار برس قبل آتش فشانوں کا لاوا بھڑکا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر گہرے سیاہ رنگ والے آتش فشاں ہیں۔‘
العوفی نے توجہ دلائی کہ ’آتش فشانوں کو دیکھنے پر ایسا لگتا ہے  کہ حال ہی میں انہوں نے ٹھوس شکل اختیار کی ہے۔ منظر حیرت انگیز ہے۔ موسم بہار کے دوران یہاں کا  حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ایسا لگتا ہے کہ گویا ہمارے سامنے فٹبال  سٹیڈیم ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: