مملکت میں رنگا رنگ پہاڑ اور عجیب وغریب چٹانیں کہاں؟
مملکت میں رنگا رنگ پہاڑ اور عجیب وغریب چٹانیں کہاں؟
بدھ 27 جنوری 2021 5:43
الشمری نے کہا کہ الدرع العربی اور حرۃ خیبر کی ضرور سیر کریں- (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں خوبصورت مناظر کا دائرہ سبزہ زاروں یا تا حد نظر پھیلے قدرتی ریگستان ہی تک محدود نہیں۔ مملکت رنگا رنگ پہاڑوں اور عجیب و غریب شکل کی چٹانوں کے دلکش مناظر سے بھی مالا مال ہے۔
یہاں تاریخ کے شروع ہی سے رنگا رنگ اور حیران کن جغرافیائی اور موسمیاتی نعمتوں سے پھر پور علاقے بھی موجود ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی جیولوجیکل اکاؤنٹ کے بانی عبداللہ الشمری نے بتایا کہ سعودی عرب کے کئی علاقوں میں رنگا رنگ اور حیران کن مقامات پائے جاتے ہیں۔ نمایاں ترین الدرع العربی اور الغطا الرسوبی ہیں۔ یہ دونوں علاقے سبزہ زاروں، برفباری اور ریت کے تودوں سے دور ہیں۔ یورپی ممالک کے باشندے ان علاقوں کے حوالے سے اہل سعودی عرب کو رشک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
الشمری نے بتایا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سعودی عرب کے بوڑھے، بچے، خواتین اور جوان اپنے ان علاقوں میں ایسی دلچسپی لے رہے ہیں جیسا کہ جیولوجیکل امور کے ماہرین لیتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ یہاں کے بچے، خواتین، بوڑھے اور جوان خوبصورت چٹانوں کے دلفریب مناظر کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب منفرد جیولوجیکل مناظر سے مالا مال ہے۔ حرۃ خیبر قابل دید اور خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں آتش فشانوں کے دہانے پائے جاتے ہیں۔ حرۃ خیبر کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ بیرونی دنیا کے جو لوگ یہاں آچکے ہیں وہ ان مقامات کے سحر میں گرفتار ہوکر گئے ہیں۔
الشمری کا کہنا ہے کہ ں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ الدرع العربی اور حرۃ خیبر کی ضرور سیر کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’خواب ہے کہ یہاں موجود خزانوں کو اجاگر کرنے کے لیے سعودی عرب کی دھاتوں کے بارے میں بین الاقوامی نمائش منعقد کروں۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں