Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں بارش کے بعد آبشار کے دلکش مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

نیوم سعودی عرب کی اقتصادی تبدیلی کا اہم ستون ہوگا۔ (فوٹو العربیہ چینل)
نیوم شہر کے وسط میں سحر آنگیز قدرتی مناظر کے کلپ سوشل میڈیا پر پسند کیے جا رہے ہیں۔  
العربیہ چینل کے مطابق نیوم سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہاں موسلادھار بارش کے بعد پہاڑوں کے بالائی علاقے سے پھوٹنے والی آبشاروں کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 

بارش کے بعد قدرتی اثرات کیمرے میں قید کرنے کا شوق ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

سعودی فوٹو گرافر مشیر البلوی نے بتایا کہ ’وہ  سعودی عرب میں بارشوں کے قدرتی اثرات کیمرے میں قید کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حال ہی میں نیوم جانا ہوا تو وہاں پہاڑوں کے اوپر سے گرنے والے پانی اور آبشاروں کے دلکش جمالیاتی مناظر دیکھ کر محسوس ہوا کہ قدرت نے کیسے مناظر تخلیق کررکھے ہیں۔ یہ مناظر کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جو صارفین پسند کررہے ہیں۔‘ 

نیوم مستقبل کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

مشیر البلوی نے کہا کہ ’نیوم کا علاقہ پہاڑوں، میدانی علاقوں اور رنگا رنگ مناظر والے مقامات کا مجموعہ ہے۔ یہاں سال کے ہر موسم کی آمد پر علاقے کا منظر نامہ تبدیل ہوجاتا ہے۔‘ 
نیوم دنیا بھر میں مستقبل کا بڑا منصوبہ مانا جا رہا ہے۔ نیوم سعودی عرب کے شمال مغرب میں 26 ہزار 500 مربع کلو میٹر کے رقبے میں نئے شہر کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ یہ سعودی عرب کی اقتصادی تبدیلی کا اہم ستون ہوگا۔ اس سے آمدنی کے مختلف ذرائع پیدا ہوں گے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: