Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں پھیلا ہوا وائرس خطرناک نہیں : ماہر

’ہاتھ، پاؤں اور منہ کے اندرونی حصے میں دانے نکل آتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر ظافر آل حافظ نے کہا ہے کہ سکولوں میں ان دنوں پھیلاہوا  وائرس خطرناک نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ وائرس عام طور پر 8 تک کی عمر کے بچوں کو لگتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس بیماری کو ہاتھ، پاؤں اور منہ کا سینڈروم کہا جاتا ہے اور یہ اپنی مدت پوری کرکے ختم ہوجاتا ہے‘۔
’عام طور پر یہ وائرس سکولوں میں بچوں کے میل ملاب سے پھیلتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بخاراور تھکن اس کی علامات ہیں اور کچھ دنوں کے بعد ہاتھ، پاؤں اور منہ کے اندرونی حصے میں دانے نکل آتے ہیں‘۔
’وائرس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں  کہ یہ موسمی ہے اور اپنے وقت پر ختم ہوجاتا ہے‘۔

شیئر: