Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم جاری، 26 سینٹر قائم 

غزہ پٹی کی تقریبا پچاس فیصد آبادی بچوں پر مشتمل ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں فلسطینیوں کےلیے امدادی مہم جاری ہے۔ 26 سینٹر ملک کے مختلف علاقوں میں عطیات اور امدادی سامان جمع کررہے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق امدادی مہم عالمی خوراک پروگرام کے تعاون اور وزارت خارجہ، سماجی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے۔ 
اماراتی شہری اور مقیم غیر ملکی غزہ پٹی میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکر کررہے ہیں۔ 
غزہ پٹی کی تقریبا پچاس فیصد آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ بچوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ 
اماراتی ہلال احمر نے ابوظبی میں عطیات جمع کرنے کےلیے بارہ سینٹر قائم کیے ہیں۔
چھ سینٹر راس الخیمہ، دو دبئی، ایک شارجہ، ایک الفجیرہ، ایک ام القوین اور ایک عجمان میں قائم کیا گیا ہے۔ 

شیئر: