Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ سے وزیر اطلاعات کی ملاقات 

گورنر مدینہ  منورہ نے کہاکہ ترقیاتی عمل میں میڈیا اہم پارٹنر ہے(فوٹو، ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان سے  سعودی وزیر اطلاعات و نشریات سلمان الدوسری نے جمعرات کو ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے  ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر مدینہ اور وزیر اطلاعات نے  متعدد ابلاغی موضوعات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
انہوں نے مدینہ منورہ گورنریٹ اور وزارت اطلاعات کی نگرانی میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کے فروغ پر گفت و شنید کی۔ 
شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں ہونے والی ہمہ جہتی ترقی کو ذرائع ابلاغ کی مدد سے رائے عامہ کے  سامنے لایا جائے۔ 
گورنر مدینہ  منورہ نے کہاکہ ترقیاتی عمل میں میڈیا اہم پارٹنر ہے۔ 
دوسری جانب وزیر اطلاعات نے مدینہ منورہ  گورنریٹ  میں وزارت اور اس کے اداروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: