اگست میں کس فضائی کمپنی کے خلاف سب سے کم شکایات درج کرائی گئیں
سب سے کم شکایات مدینہ منورہ ایئرپورٹ کے حوالے سے ریکارڈ پر آئیں۔ (فوٹو المدینہ اخبار)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اگست اور ستمبر 2023 کے حوالے سے مسافروں کی شکایات اور ہوائی اڈوں نیز فضائی کمپنیوں کی سروس کی درجہ بندی کی رپورٹ جاری کر دی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ مسافروں نے اگست 2023 میں فضائی کمپنیوں کے خلاف 1626 شکایات درج کرائیں۔
شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ اگست میں سب سے کم شکایات سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے خلاف کی گئیں۔ ایک لاکھ مسافروں پر 39 شکایات کا اوسط رہا۔
فلائی ناس (ناس ایئر) دوسرے نمبر پر رہی جس کے خلاف ایک لاکھ مسافروں پر شکایت کا اوسط 66 رہا۔ فلائی اے ڈیل (ادیل ایئرلائن) تیسرے نمبر پر رہی جس کے خلاف ایک لاکھ مسافروں پر 111 کا اوسط ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران سب سے کم شکایات مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف کی گئیں۔ ایک لاکھ مسافروں پر ایک فیصد کا اوسط رہا۔
محکمہ شہری ہوابازی نے کہا کہ مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سعودی عرب کے ان ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے جن سے سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ افراد سفر کر رہے ہیں۔
محکمے کا کہنا ہے کہ امیر سلطان انٹرنیشنل ایئرپورٹ ان ہوائی اڈوں میں ہے جن سے سالانہ 60 لاکھ سے کم افراد سفر کرتے ہیں۔ اس زمرے میں سب سے کم شکایات کی گئیں۔
شہری دفاع نے بتایا کہ داخلی پروازوں کے لیے مختص ہوائی اڈوں میں شامل نجران ایئرپورٹ کے خلاف سب سے کم شکایات ریکارڈ پر آئیں۔
محکمہ شہری ہوابازی فضائی کمپنیوں اور ہوائی اڈوں کی کارکردگی سے متعلق مسافروں کے تاثرات اور شکایات کے اندراج کے لیے متعدد چینلز فراہم کیے ہوئے ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں