Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے حقوق کے لیے ٹھوس اقدامات

2017 میں مسافروں کے حقوق کے تحفظ کا لائحہ عمل جاری کیا تھا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے تحفظ صارفین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے  حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ عالمی معیار کے مطابق مسافروں کو فضائی سفر کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 15 مارچ کو تحفظ صارفین کا دن منایا جاتا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ 2017 میں مسافروں کے حقوق کے تحفظ کا لائحہ عمل جاری کیا تھا جس میں پسینجرز کے حقوق و فرائض، شکایت پیش کرنے کا طریقہ کار، معذور مسافروں کے حقوق، فضائی کمپنیوں کے فرائض مقرر کیے تھے۔ سعودی عرب اس حوالے سے مصدقہ لائحہ عمل جاری کرنے والا پہلا ملک ہے۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ مسافروں کے ساتھ انٹریکشن کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے رابطہ چینلز فراہم کیے ہیں۔ اس حوالے سے مشترکہ رابطہ مرکز، واٹس اپ سروس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ای میل اور ویب سائٹ پر چوبیس گھنٹے رابطے کیے جا سکتے ہیں۔ فضائی کمپنیوں یا ایئرپورٹس پر مہیا سروس کے بارے میں اعتراضات ریکارڈ کرائے جا سکتے ہیں۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ 2021 کے دوران مسافروں نے 6 لاکھ 99 ہزار  600 رابطے کیے۔ ان میں سے  5 لاکھ 49 ہزار 312 رابطہ مرکز کے ذریعے کیے گئے۔ 21399 مسافروں کو ای میل کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی، 81500 رابطے سوشل میڈیا کے ذریعے کیے گئے۔ 33 ہزار 100 ویب سائٹ اور 20 ہزار  300 درخواستیں موصول ہوئیں۔
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ فضائی کمپنیوں کے خلاف 4 ہزار 843، ایئرپورٹس کے خلاف 1186 شکایات موصول ہوئیں۔ مقررہ وقت پر فضائی کمپنیوں نے 85 فیصد اور ایئرپورٹس نے 86 فیصد شکایات نمٹائی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: