Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی کمپنیوں کے خلاف ایک ماہ میں 813 شکایات

سب سے کم شکایات سعودیہ ایئرکے خلاف درج کرائی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مسافروں کی جانب سے مختلف فضائی کمپنیوں کے خلاف 813 شکایات درج کرائی گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے کم شکایات سعودی ایئرلائن کے خلاف درج کرائی گئیں جن کی تعداد 16 رہی۔
سعودیہ ایئرکے خلاف موصول ہونے والی شکایات میں سے 97 فیصد کو حل کردیا گیا۔ فلائی ناس کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی تعداد ایک لاکھ مسافروں میں سے 16 رہی جن میں سے 95 فیصد کو حل کردیا گیا۔
شکایات انڈیکس میں تیسرا نمبر فلائی اے ڈیل ایئر کا ہے جن کی تعداد 37 رہی جبکہ 93 فیصد شکایات کا ازالہ ایئرلائن کی جانب سے کیا گیا۔
گزشتہ ماہ موصول ہونے والی شکایات میں سب سے زیادہ پروازوں کے بارے میں رہی دوسرے نمبرپرٹکٹ کی بکنگ ودیگر امور شامل تھے جبکہ تیسرے نمبرپرسامان کے حوالے سے لوگوں نے شکایات درج کرائیں۔

شیئر: